ممبئی :27 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مشہور اداکار سنجے دت لوک سبھا انتخابات میں کھڑے نہیں ہوں گے۔ایسی خبریں تھیں کہ سنجے دت لوک سبھا الیکشن لڑیں گے،اور وہ اترپردیش کے غازی آباد ضلع سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے خود اس خبر کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ کسی بھی سیٹ سے الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔سنجے دت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے،’’لوک سبھا الیکشن میں میرے کھڑے ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں،میں اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہوں اوراپنی بہن پریا دت کی حمایت کر رہا ہوں۔میں سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے جائیں۔‘‘